۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ ادارۂ العزم قم المقدسہ کے اراکین نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ العزم قم المقدسہ کے اراکین نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیت نامہ

بسم رب الشہداء و الصدیقین

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُون

وَلا تَحسَبَنَّ الَّذینَ قُتِلوا فی سَبیلِ اللَّهِ أَمواتًا بَل أَحیاءٌ عِندَ رَبِّهِم یُرزَقونَ.

شہادت ہے سعادت کی ضمانت

اے لشکرِ خدا کے علمدار، اے حزب اللہ کے سردار، اے سید حسن نصر اللہ! آپ کو شہادت مبارک ہو، آپ نے اپنے وعدے کو پورا کیا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ خدا سے جا ملے، آج امت اسلام، آپ کے فراق میں مغموم ضرور ہے، آپ کی جدائی ہر حق گو اور حق پرست کے لئے بڑا عظیم صدمہ ہے، مگر ناامید نہیں، ان شاء اللہ! عنقریب راہ قدس کے شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور مسجد اقصیٰ پر آزادی کا پرچم لہرائے گا۔

اس عظیم شہادت کے موقع پر ادارۂ العزم ہر حق اندیش کی جانب سے آپ کے اور آپ کے ساتھیوں کے حیدری عزم کو سلام کرتا ہے، ساتھ ہی ساتھ حجت خدا، مراجع عظام اور تمام غمزدہ انسانوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے۔

رب کریم! آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو شہدائے کربلاء کے ساتھ محشور فرمائے۔ (آمین)

شریک غم؛ اراکین ادارۂ العزم قم المقدسہ ایران

ادارۂ العزم قم المقدسہ کا سید مقاومت کی شہادت پر تعزیتی پیغام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .